ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی کی گونج امریکا تک جا پہنچی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

نیویارک (آن لائن)بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی ملکی معیشت کو تباہ کررہی ہے ،یہ گونچ امریکا تک جا پہنچی ہے،بھارتی حکومت کی پالیسیوں پر نیویارک ٹائمز نے “ہندو انتہا پسندی کی قیمت” کے عنوان سے اداریہ شائع کیا ہے۔مودی سرکارکی پالیسیوں پر کڑی تنقید کا سلسلہ جاری ہے،کیونکہ بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، جسے مدنظر رکھ کر امریکی اخبارنے اداریہ میں بھارت میں بڑھتی عدم رواداری اور عدم برداشت کا ذکرکیا اور لکھا کہ یہ حقیقت ہے کہ چند انتہا پسندوں کی نفرت اور مطالبات نے بھارت کو یرغمال بنا لیا ہے،بھارت میں عدم برداشت نے معاشی صورتحال پر برا اثر ڈالا ہے اور سرمایہ داری میں بھی فرق نظر آیا ہے۔اخبار لکھتا ہے کہ گزشتہ ہفتے بین الاقوامی مالیاتی ادارے موڈیز نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خبردار کیا تھا کہ اقلیتوں پر مظالم کا سلسلہ بند کیا جائے ورنہ ترقی رک جائے گی،مودی اپنے وزراء کو قابو کریں ورنہ بھارت اپنی مقامی اور عالمی ساکھ کھو دے گا۔اخبارلکھتا ہے کہ معاشی صورتحال پر بھارت کے بزنس لیڈر بھی کم فکرمند نہیں ، اگست میں ادیب گلبرگی کو ہندو ازم پر تنقید کرنے پر قتل کردیا گیا،ستمبر میں گائے کا گوشت کھانے کے شبے میں ایک مسلمان کو مار ڈالا گیا،ان واقعات پر وزیر اعظم نریندر مودی نے تاخیر سے مذمت کی۔اخبار نے اپنے اداریہ میں بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کیخلاف بھارت کے ادیب، فنکار اور سائنسدانوں کے احتجاج کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا اکثریتی طبقہ یہ نہیں چاہتا جو ہو رہا ہے، یہ وہ بھارت نہیں جو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…