اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں خوا تین کے گاڑی چلانے پر پابندی کا تو ڑ متعارف

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (آن لائن)سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے پر پابندی کا تو ڑ متعارف کروا دیا گیا، اسمارٹ ایپلی کیشن کے ذریعے ٹیکسی فراہم کرنیوالی کمپنی اوبرنے سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔مقامی میڈیا کےمطابق سعودی خوا تین خود گا ڑی ڈرائیو نہیں کر سکتیں جس کے با عث انہیں کسی بھی ٹیکسی کی سہو لت حا صل کر نے کیلئے گھنٹو ں انتظار کر نا پڑ تا ہے تا ہم اب خواتین اپنے زیراستعمال کسی بھی اسمارٹ فون کے ذریعے کسی بھی وقت ،کسی بھی جگہ اور کہیں بھی سفر کے لیے ڈرائیور کو گاڑی سمیت طلب کر سکتی ہیں۔جونہی کوئی خاتون اس ایپلی کیشن کو بروئے کار لاتے ہوئے کار طلب کرنے کے لیے بٹن دبائے گی تو فوری طور پر اس کے فون پر تمام تفصیل آجائے گی کہ کون سی کار انہیں لینے کے لیے آرہی ہے،اس کا نمبر اور ماڈل کیا ہے۔اس کے ڈرائیور کا کیا نام ہے اور اس کا موبائل فون نمبر کیا ہے۔اس وقت وہ کہاں ہے اور اس کو خاتون تک پہنچنے میں کتنا وقت لگے گا؟۔اس ایپلی کیشن کے اطلاق سے تمام جغرافیائی محل وقوع سامنے آجاتا ہے اور خاتون اپنے خاندان کو اس تمام تفصیل سے آگاہ کرسکتی ہے۔اس طرح قریبی عزیزواقارب کو خاتون کے گھر سے باہر سفر کے حوالے سے کوئی پریشانی لاحق نہیں ہوتی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…