اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’جواہرلال نہرو یونیورسٹی ملک مخالف قوتوں کا اڈہ ہے‘ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا واویلا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں سخت گیر ہندو تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ترجمان ہفت روزہ میں دہلی کی معروف جواہر لال نہرو یونیورسٹی کو ’ملک مخالف طاقتوں کا اڈہ‘ بتایا گیا ہے۔ہفت روزہ ’پانچ جنیہ‘ کی سرورق سٹوری کے مطابق جے این یو میں وقتاً فوقتاً ’ملک مخالف سرگرمیاں‘ منعقد ہوتی رہتی ہیں۔جے این یو سٹوڈنٹس یونین نے اس پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’انتہائی رجعت پسندانہ‘ قرار دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں یونین نے کہا: ’ہم جے این کے خلاف آر ایس ایس کے انتہائی رجعت پسندانہ بیان کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب (جے این یو) کے طلبہ حکومت کے۔۔۔ فیلوشپ ختم کرنے کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ جے این یو کیمپس کا کلچر آر ایس ایس کے بھارت کے ہندو قوم پرست نظریے کے خلاف ہے۔‘بھارت کی کمیونسٹ پارٹی سی پی آئی ایم نے آر ایس ایس کی ’بے تکی، مضحکہ خیز اور ہتک آمیز زبان کے استعمال‘ کے لیے تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ جے این یو کو ملک اور بیرون ملک وقعت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔آر ایس ایس کے نظریہ کا فروغ کرنے والے ہفتہ روزہ پانچ جنیہ میں شائع مضمون کے مطابق ’سنہ 2010 میں جب چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کے ہاتھوں 70 سے زیادہ بھارتی سکیورٹی کے اہلکار ہلاک ہو ئے تھے تب (جواہرلعل) یونیورسٹی میں جشن منایا گیا تھا۔‘ایک دوسرے مضمون میں جے این یو پر الزام لگایا گیا ہے کہ ’وہاں قوم پرستی کو تقصیر سمجھا جاتا ہے۔ ہندوستانی ثقافت کو بھونڈے انداز میں پیش کرنا عام بات ہے۔ کشمیر سے فوج کے ہٹائے جانے کی وہاں حمایت ہوتی ہے۔ وہاں مختلف قسم کی دوسری ملک مخالف سرگرمیاں ہوتی ہیں۔‘ان مضامین پر سوشل میڈیا میں بھی زبردست رد عمل آیا ہے اور بحث زوروں پر ہے۔mishra_pravin@ نے لکھا ہے کہ ’جو بھی سنگھ (آر ایس ایس اور اس کے جیسی ہندو قوم پرست جماعت) کے نظریات سے متفق نہیں ہے ان کے مطابق وہ غدار ہو جاتاہے۔‘raishiv2001@ نے لکھا: ’آر ایس ایس خود ہی نفرت کی سیاست کر کے ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہتی ہے۔‘shivanagpur@ نے لکھا: ’اخبار کا گھٹیا بیان۔ جے این یو ملک کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔‘اس کے برعکس کئی لوگوں نے اخبار کے اس مضمون سے اتفاق بھی کیا ہے۔snaatn@ لکھتے ہیں: ’سچ ہمیشہ کڑوا ہوتا ہے اور یہ بھی ایک ایسا ہی سچ ہے۔‘
bemelmesre@ نے لکھا: ’ایک باغی یا غیر مطمئن ادارہ ہونے میں کچھ بھی غلط نہیں ہے لیکن حکومت کے پیسوں پر آپ ایسا نہیں کر سکتے۔‘ہفتہ روزہ میں شائع مضمون میں بھی حکومت کے پیسوں پر جے این کی سرگرمیوں کی تنقید کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ جے این یو کا قیام سنہ 1969 میں پارلیمان کے ایک ایکٹ کے تحت عمل میں آیا تھا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…