اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب کا ملٹی پل ویزا، اقامہ ایک کلک پر حاصل کریں

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(نیوزڈیسک)سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ (جوازات) نے ملٹی پل ویزا اور کفیل کی تبدیلی کے عمل کو مزید آسان بناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کاموں کے لئے پاسپورٹ آفس کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہی بلکہ یہ کام وزارت داخلہ کی بشر آن لائن سروس کے ذریعے بھی کیا جا سکتا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق جوازات میں فنی امور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل کرنل خالد بن حماد السیخان کا کہنا ہے کہ ابشر سروس کو مسلسل بہتر کیا جارہا ہے تاکہ محکمے کی تمام سہولیات #انٹرنیٹ پر میسر ہوں اور صارفین کو پاسپورٹ آفس کے چکر نہ لگانے پڑِیں۔ابشر کے ذریعے سے سعودی شہریوں اور تارکین وطن کو کئی سہولیات دی جا رہی ہیں جن میں اقامہ (رہائشی پرمٹ) کا اجراءاور تجدید، مملکت سے خروج، ری اینٹری ویزے کا اجراء، چھٹیوں میں توسیع، معلومات کے تبادلے اور سفری پرمٹ کا اجراءشامل ہے۔السیخان کا کہنا تھا کہ اس ہفتے ابشر میں مزید اہم سہولیات متعارف کروائی جائیں گی جن میں ملٹی ایگزٹ، ری اینٹری ویزوں کا اجراءاور کفیل کی منتقلی شامل ہے۔ابشر کے اجراءسے اب تک اس سروس کے ذریعے سے 78 لاکھ افراد نے اقامہ کی تجدید کروائی ہے، 60 ہزار نئے اقامہ جاری کئے گئے، تقریباً 8 لاکھ ایگزٹ، ری اینٹری ویزے جاری کروائے گئے ہیں، 13 لاکھ لوگوں نے اپنی چھٹیوں میں توسیع کروائی ہے اور 12 لاکھ سفری پرمٹ جاری ہوئے ہیں۔کرنل خالد کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے انٹرنیٹ پر سہولیات کی فراہمی نے کامیابیوں کے نئے دروازے کھول دئیے ہیں اور پاسپورٹ دفاتر میں لوگوں کے دباﺅ کو بھی کم کر دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام تارکین وطن سعودی پوسٹ کی ‘واصل’ سہولت سے فائدہ اٹھائیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ تین دنوں میں اپنے کاغذات حاصل کر سکیں



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…