اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

زیارات کےلئے ایران جانے والے 600 پاکستانیوں کے ساتھ ہاتھ ہوگیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (نیوزڈیسک) ایران میں پھنسے ہوئے پاکستانی زائرین کے معاملے کا دفتر خارجہ نے نوٹس لے لیا۔ دفتر خارجہ حکام کے مطابق محصور پاکستانی آئندہ تین روز میں مختلف پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق زیارات کےلئے جانے والے 600 پاکستانیوں کو ٹریول ایجنٹ ایران عراق سرحد پر بے یارو مددگار چھوڑ کر روپوش ہوگئے تھے جس کی وجہ سے یہ پاکستانی دیارغیر میں مشکلات کا شکار ہوگئے ¾ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے بتایا کہ دفتر خارجہ نے صورتحال کا نوٹس لے لیا ۔ایران میں تعینات پاکستانی سفیر نور محمد جادمانی کو ہدایت کی کہ زائرین کو وطن بھجوانے کے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں .پاکستانی سفارتی عملہ ایران میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں سے رابطے میں ہے۔دفتر خارجہ حکام نے بتایا کہ 600 میں سے 120 پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں . 480 پاکستانیوں کو واپس بھجوانے کے اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔دفتر خارجہ نے بتایا کہ محصور پاکستانی آئندہ تین روز میں مختلف پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچیں گے . ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو ایرانی حکام نے قم شہر میں زیارات کے لیے اجازت دے دی ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…