پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مسجدالحرام میں تین نئے مؤذن حضرات کا تقرر، تعداد 18ہوگئی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوزڈیسک) مسجد حرام اور مسجد نبوی کی انتظامی کونسل کے چیئرمین اور امام کعبہ ڈاکٹرعبدالرحمان السدید نے مسجد حرام کے لیے 3 نئے مؤذنین کے تقررکی منظوری دی ہے۔مسجد حرام میں مؤذن کی خدمات انجام دینے والے نئے مؤذنین میں حسین بن حسن شحات، ہاشم بن محمد السقاف اور عمادی بن علی بقری شامل ہیں۔ نئے مؤذن حضرات کے تقرر سے قبل مسجد حرام میں 15 افراد اذان دینے کے فرائض انجام دیتے تھے اور 3 افراد کی تقرری کے بعد اب ان کی تعداد 15 سے بڑھ کر18 ہو گئی ہے۔ مسجد حرام میں اذان کے لیے آنے والے تمام مؤذنین کرام کو حرم شریف میں اذان کے لیے تمام ضروری شرائط پر پورا اترنا ضروری ہوتا ہے اورنئے مقرر کردہ مؤذن جلد ہی اذان کے اپنے فرائض سنبھال لیں گے جب کہ خانہ کعبہ میں اذان کی شرائط پر پورا اترنے والے نمایاں مؤذنین میں صلاح بن ادریس فلاتہ، محمد بن احمد باسعد، عبداللہ بن فیصل خوقیر اور سہیل بن عبدالملک حافظ شامل ہیں۔واضح رہے کہ مسجد حرام میں مؤذن حضرات کی تقرری کا اختیار حرمین شریفین کی نگران کمیٹی کے چیئرمین کے پاس ہوتا ہے تاہم کسی بھی شخص کو اذان کے لیے کوالیفائی کرتے ہوئے خوبصورت آواز کے ساتھ تلفظ کی ادائیگی کو بھی شرائط و ضوابط کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…