پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

بھارت:مودی کے گھر میں بی جے پی کو بد ترین شکست

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

بنارس (نیوز ڈسک)بھارتی وزیر اعظم اور بی جے پی کے رہنما نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے بنارس میں پنچایت یا میونسپل کی سطح کے انتخابات میں بی جے پی کو شدید شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔وارانسی (پرانا نام بنارس) میں ضلع پنچایت کی 48 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں بی جے پی کے 47 نامزد امیدواروں میں سے صرف آٹھ ہی کامیاب ہو سکے ہیں۔وارانسی سے صحافی روشن کمار نے بی بی سی کو بتایا کہ ’حیرت انگیز بات تو یہ رہی کہ مودی نے جس گاؤں کو ترقی دینے کے لیے گود لیا تھا وہاں بھی بی جے پی کی حمایت والے امید وار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جیا پور گاؤں میں بی جے پی کی جانب سے میدان میں اترنے والے ضلع پنچایت رکن کے امیدوار ارون سنگھ عرف رن?و دوسری اہم جماعت بی ایس پی کے حمایت شدہ امیدوار گڈو تیواری سے ہار گئے۔‘بی بی سی سے بات چیت میں بی جے پی کے وارانسی ضلعے کے صدر اور پنچایت انتخابات کی کمان سنبھالنے والے ناگیندر ناگ ونشی نے وارانسی کے نتائج کو برا نہیں بتایا۔انھوں نے کہا کہ ’بھارتیہ جنتا پارٹی کے انتخابی نشان کمل اور امیدواروں کے اپنے مختلف انتخابی نشان کو وہ دیہات کے لوگوں تک صحیح طریقے سے پروجیکٹ نہیں کر سکے۔صرف مودی ہی نہیں بلکہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے علاقے لکھنؤ میں بھی پارٹی کو بری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہاں سے 28 امیدواروں میں سے محض چار کو ہی جیت نصیب ہوسکی۔دوسری جانب ریاست آندھرا پردیش کے حیدرآباد سے منتخب پارلیمان اسدالدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین (اےآئی ایم آئی ایم) نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اعظم گڑھ کے مقصد یا وارڈ نمبر 32 ضلع پنچایت علاقے سے کیلاش گوتم کامیاب رہے۔کیلاش گوتم نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار پھول چند کو 543 ووٹوں سے شکست دی۔ریاست میں برسراقتدار سماج وادی پارٹی کے کئی رہنماؤں کے بہت سے رشتہ داروں کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور کانگریس رہنما راہل گاندھی کے علاقے امیٹھی میں کانگریس کے تمام آٹھ امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…