پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

افزودگی سے متعلق بھارتی سٹاک کا معاملہ شفاف نہیں ، امریکی تھنک ٹینک کا انکشاف

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)ایک امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کے پاس 125 ایٹمی ہتھیار بنانے کے لیے پلوٹوینیم اور 200 کلو افزودہ یورینیم موجود ہے۔افزودگی سے متعلق بھارت کے اسٹاک کا معاملہ شفاف نہیں امریکی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار سائنس اینڈ انٹرنیشنل سیکورٹی کی رپورٹ کے مطابق 2014 کے اختتام تک بھارت کے پاس پلوٹونیم کی اتنی مقدار تھی جس سے 75 سے 125 ایٹمی ہتھیار بنائے جا سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ترقی پذیر ممالک میں بھارت اس وقت سب سے بڑا ایٹمی پروگرام رکھنے والا ملک ہے اور پلوٹونیم کے علاوہ بھارت کے پاس 100 سے 200 کلوگرام افزودہ یورنیم بھی ہے جو ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت گیس سینٹری فیوج پروگرام کو بھی تیزی سے فروغ دے رہا ہے جس کے ذریعے انتہائی افزودہ یورینیم حاصل کیا جاتا ہے جو نیول ری ایکٹر کے علاوہ تھرمو نیوکلئیر ہتھیاروں سمیت ایٹمی ہتھیاروں میں استعمال ہوتا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت یورینیم یا پلوٹونیم کی افزودگی کے حوالے سے بھارت کے پاس موجود اسٹاک کا معاملہ شفاف نہیں ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…