کھٹمنڈو (آن لائن)نیپالی وزیراعظم کے پی شرمانے بھارت کوخبردارکیاکہ بھارت نیپال کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے بازرہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیپالی وزیراعظم نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کوخبردارکرتے ہوئے کہاکہ بھارت نیپال میں احتجاج کرنے والوں کوپشت پناہی چھوڑدے ،احتجاج کرنے والوں کی شکایات دورکرناہماری ذمہ داری ہے ۔بھارت کانیپال کے اندرونی معاملات میں مداخلت کاکوئی حق نہیں پہنچتا۔انہوںنے کہاکہ بھارت اہم کسٹم چوکیوں پرناکہ بندی کیلئے سیاسی جماعتوں کواکسارہاہے ،نیپال خودمختارملک ہے ۔