پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

شامی صدربشارالاسد کے شاہی محل پر لڑاکاطیاروں کی بمباری کی متضاد اطلاعات،روسی صدرنے اہم حکم جاری کردیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

ماسکو/دمشق(نیوزڈیسک)شامی صدرکے شاہی محل پر فوجی لڑاکا طیاروں کی بمباری کی اطلاعات ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی حکومت کی حامی ویب سائٹس نے صدر بشار الاسد کے شاہی محل المعروف ‘قصر جمہور’ پر فوجی لڑاکا طیاروں کی بمباری کی خبریں نشرکیں،بشار الاسد کے حامی ذرائع نے ‘روسی خفیہ اداروں’ کے حوالے سے بتایا کہ شامی صدر کی رہائش گاہ پر ایسے فضائی حملے کا ‘سنگین خطرا’ ہے۔ انہی ذرائع بے بتایا کہ بشار الاسد کے محل کی فضائی نگرانی کے لئے روس نے اپنے ‘سخوئی 34’ طیاروں کو فضا میں رہنے کا حکم دیا ہے۔شامی سیکیورٹی اور خفیہ اداروں کی مقرب سمجھی جانے والی بشار الاسد نواز ایک ویب سائٹ نے دعوی کیا ہے کہ روسی لڑاکا طیاروں کو حکم دیا گیا ہے کہ ‘قصر جمہور’ پر حملے کرنے والے کسی بھی جہاز کو فوری طور پر بغیر کسی کو اطلاع دیئے اور اجازت لئے مار گرایا جائے۔ذرائع نے بتایا کہ روس شامی صدر کی رہائش گاہ کے تحفظ کے لئے ایک قلیل مدمتی میزائل بیس بنانا چاہتا ہے۔شامی سیکیورٹی کے مقرب انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق یہ اقدام روسی صدر پیوٹین کی ہدایت پر اٹھایا گیا ہے اس کا مقصد ایسا حفاظتی اقدام ہے جس کے ذریعے ان کی رہائش گاہ دفتر پر حملے میں بشار الاسد کے قتل کے بعد شام میں طاقت کا توازن بگڑنے سے روکا جا سکے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…