جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

ملک کے خلاف ہر جار حیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں، ایرانی حکام

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایران کے حکام نے کہا کے کہ ملک کے خلاف ہر جار حیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران میں میڈیا سے گفتگوکر تے ہوئے ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے امریکا اور اسرائیلی حکومت کے وزرائے جنگ کے حالیہ بیان کے جواب میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکی اور اسرائیلی حکومت کی ہر ممکنہ جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری دفاعی حکمت عملی ہر قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے اور تحریک مزاحمت کی حمایت کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکا اوراسرائیلی حکومت کی مجرمانہ اور جارحانہ ماہیت سے دنیا کی اقوام اچھی طرح واقف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کی اقوام ان دونوں حکومتوں کو جنگ پسند، جارح اور انسانیت کی دشمن سمجھتی ہیں لہذا ضروری نہیں ہے کہ یہ حکومتیں ہر روز اپنی زبان سے اپنی ماہیت بیان کریں۔ایران کے وزیر دفاع نے غاصب اسرائیلی فوجیوں کے مقابلے میں حزب اللہ اور حماس کی مزاحمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور حماس کے ساتھ ہی صومالیہ جیسے چھوٹے سے ملک کی قوم نے بھی امریکا، اسرائیلی حکومت اور ان کے اتحادیوں کو شرمناک شکست سے دوچار کیا ہے۔انھوں نے مزیدکہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکا اور اسرائیلی حکومت کے دھمکی آمیز بیانات کو ان کی کمزوری کی علامت سمجھتا ہے لیکن اسی کے ساتھ ان کی ہر جارحیت پر انہیں ناقابل فراموش سبق دینے کے لئے بھی تیار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…