پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شام کامسئلہ،امریکہ اوراتحادیوں میں تناﺅ بڑھ گیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)داعش کے دہشت گرد گروپ کے خلاف لڑائی میں رابطے میں مدد دینے کے لیے امریکہ کی جانب سے کمانڈوز کو شمالی شام روانہ کرنےکا فیصلہ اوباما انتظامیہ اور مغرب کی پیش پناہی والے اہم سیاسی مخالفین کے ساتھ ساتھ سنی عرب باغیوں کے تعلقات میں تناﺅ کا باعث بن گیا ہے، جن کی اولیت شامی صدر بشار الاسد کو ہٹانا ہے۔فری سیریئن آرمی کے باغی کمانڈروں نے کہا ہے کہ شمالی شام کے اندر امریکی فوج کو بھیجنے کے فیصلے کے بارے میں ا±نھیں بروقت اطلاع نہیں دی گئی۔ا±نھیں اس منصوبے کے بارے میں نامہ نگاروں کی رپورٹوں سے پتا چلا جب وائٹ ہاﺅس نے اسپیشل فورسز کا ایک چھوٹا دستہ، 50 سے کم، تعینات کرنے اعلان کیا، تاکہ باغیوں کی مدد کرنے والے ک±رد لڑاکوں اور امریکی قیادت والا اتحاد شام میں دولت اسلامیہ کے خلاف لڑائی میں رابطے کے کام میں بہتری لاسکے۔میڈیا کو ایک اِی میل میں، ‘فری سیرئن آرمی (ایف ایس اے)’ کے چوٹی کے ایک کمانڈر، جنرل سلیم ادریس نے تسلیم کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے فوجی شام بھیجنے کے بارے میں مجھے زیادہ پتہ نہیں ہے۔تعیناتی کے بارے میں اندھیرے میں رکھے جانے پرایف ایس اے کے باغی کمانڈروں نے شکایت کی ہے کہ امریکہ کر±د پیپلز پروٹیکشن یونٹس (وائی پی جی) اور شمالی شام سے کارفرما ناراض عرب اور ترک ملیشیاﺅں کی استعداد بڑھانے میں پ±رعزم لگتا ہے، جب کہ دریائے فرات کے مغرب کی ساری باغی فورسز کو نظرانداز کیا گیا ہے۔جب سے روس نے زیادہ تر اسد مخالف باغیوں کے خلاف فضائی کارروائی کا آغاز کیا ہے، تب سے امریکہ اور دیگر ملکوں نے جنھیں فرینڈس آف سیریا کہا جاتا ہے، ایف ایس اے کو اسلحے کی رسد بڑھا دی ہے۔اِن ہتھیاروں میں ٹینک شکن ٹو میزائل شامل ہیں۔ تاہم ایف ایس اے نے شکایت کی ہے کہ روس کی حمایت یافتہ اسد کی زمینی کارروائی میں استعمال ہونے والے اسلحے کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ رسد ناکافی ہے؛ اور وہ کاندھے سے فائر کیے جانے والی طیارہ شکن میزائل کی رسد فراہم کرنے سے انکاری ہے، جنھیںنان پیڈس کہا جاتا ہے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…