واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن شامی حزب اختلاف کےلئے مزید 10 کروڑ ڈالر مختص کرے گا جس کے بعد 2012 سے شامی حزب اختلاف کو فراہم کی جانے والی امداد 50 کروڑ ڈالر ہوجائےگی ¾یہ رقم مقامی حکام کی حمایت، ہنگامی امور سے متعلق سروسوں، اسکولوں کی تعمیر، توانائی اور پانی کی رسائی کے نظام کی بحالی، ذرائع ابلاغ عامہ اور سول سوسائٹی کی ترقی پر صرف کی جائے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں