ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کے شام کا سیاسی حل تلاش نہ کیا گیا تو سعودی عرب شامی حزب اختلاف کی حمایت میں اضافہ کرے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈسکشن کلب کے اجلاس میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیرنے کہاکہ اگر مسئلہ شام کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی کوششیں ناکام رہیں گی تو سعودی عرب شامی حزب اختلاف کی حمایت میں اضافہ کرے گا اور اسے اسلحہ بھی فراہم کرے گا ایک سوال کے جواب میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہاکہ ایران بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے پر ملنے والے اقتصادی فوائد کو ملک کے ترقیاتی منصوبوں میں صرف کرے گا۔