اسلام آباد(نیوز ڈیسک)روس نے پاکستان بارے حتمی اعلان کردیا،بھارت میں کھلبلی مچ گئی،روس اور پاکستان کے درمیان ایم آئی 35 ہیلی کاپٹروں کے سمجھوتا کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کے راستے کھل گئے ہیں۔ پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روسی سفارت نے کہا کہ پاکستان کوکون سا اسلحہ چاہیے ہمیں بتائے ، اسلام آباد اب روس سے ہر قسم کا دفاعی اسلحہ خرید سکتاہے۔ سفارتکار سے پوچھا گیا کہ کیا یہ درست ہے کہ روس پاکستان کو ایس یو 27 قسم کے طیارے فراہم کرے گاتوسفارت کار نے کہا کہ پاکستان جوبھی دفاعی سامان لینا چاہتا ہے اسے مل جائیگا۔