بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

بچوں سے متعلق فحش مواد ای میل کے ذریعے ایک دوسرے کو بھیجنے پر اقوام متحدہ کے 4اہلکار نوکری سے فارغ

datetime 31  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آن لائن)اقوامِ متحدہ کی داخلہ رپورٹ کے مطابق ادارے نے چار اہلکاروں کو بچوں سے متعلق فحش مواد سرکاری ای میل سے ایک دوسرے کو بھیجنے پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ان چاروں کے علاوہ ادارے کے ایک اہلکار کو سرکاری گاڑی میں منشیات لے جانے کے الزام میں بھی نوکری سے نکالا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سنہ 2014 سے تیس جون سنہ 2015 کے دوران ایسے پانچ واقعات ہوئے۔اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ان سابق اہلکاروں کے خلاف کوئی مجرمانہ الزامات لگائے گئے ہیں یا نہیں۔بچوں کی پورنو گرافی رکھنے والے ان چاروں افراد کو ’اقوامِ متحدہ کی اطلاعات اور رابطہ کاری کی ٹیکنالوجی کے ناجائز استعمال‘ کے تحت برخاست کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اختیارات کے غلط استعمال اور مجرمانہ رویوں کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹیریٹ کے 41000 ملازمین تادیبی کارروائی کی زد میں آئے۔تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ نوکری سے نکالے جانے والے چاروں افراد کہاں تعینات تھے اور انھیں کب نوکری سے نکالا گیا۔اقوامِ متحدہ کے ترجمان فرحان حق کا کہنا ہے کہ کسی بھی مجرمانہ کارروائی کا معاملہ متعلقہ ملازم کے ملک کے حکام کو سونپ دیا جاتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا ’اس دوران اقوامِ متحدہ رکن ممالک کے حکام سے معاملے کی خبر لیتا رہتا ہے۔‘اس رپورٹ میں اختیارات کے غلط استعمال سے متعلق دیگر کارروائیوں کا بھی ذکر کیا گیا۔ بالغوں کا فحش مواد رکھنے کے جرم میں ایک دوسرے اہلکار کے عہدے میں کمی کر دی گئی ہے اور دو سال تک اس کی ترقی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ایک ہوائی اڈے پر سامان کی جانچ پڑتال کے لیے تعینات اہلکار کو ایک مسافر کے سامان سے 2200 ڈالر کی رقم نکالنے پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔اس کے علاوہ ایک امن مشن کے دوران اقوامِ متحدہ کے اہلکاروں کے ایک احتجاج کے دوران ایک اہلکار کو فوجی افسر سے اسلحہ چھیننے کے الزام میں بھی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…