پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت میں مسلمانوں کی بڑھتی آبادی کو روکا جائے، آر ایس ایس نے خطرناک سازش تیار کر لی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن )بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی ذیلی تنظیم آر ایس ایس نے مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کو روکنے کے لئے ایک قرارداد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ آر ایس ایس کے تین روزہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔بھارت میں مسلمانوں کی آبادی کے بڑھتے تناسب کو دیکھتے ہوئے انتہاء پسند تنظیم آر ایس ایس نے ایک قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حکومت پر مسلمانوں اور ہندوو¿ں کی آبادی میں تناسب کو برابری کی سطح پر لانے کے لئے اقدامات کرنے پر زور دیا جائے گا۔بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آر ایس ایس کے ترجمان منموہن وادیا کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہونے والی حالیہ مردم شماری میں زبردست عدم توازن دیکھنے میں آیا ہے۔ مردم شماری کے مطابق بھارت میں گزشتہ 10 سالوں کے دوران مسلمانوں کی آبادی 17 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ایک اندازے کے مطابق پچھلے دس سال میں مسلمانوں کی آبادی میں زیرو اعشاریہ 8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس کے مقابلے ہندوو¿ں کی آبادی میں زیرو اعشاریہ 7 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…