جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

نیوجرسی :چوری کی واردات کے دوران بھارتی بزنس مین قتل

datetime 31  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوجرسی(آن لائن) امریکی ریاست نیو جرسی میں چوری کی واردات میں بیس سال سے امریکہ میں مقیم پچاس سالہ بھارتی بزنس مین اشون پٹیل کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ واقعہ اشون پٹیل کے پٹرول پمپ کے ساتھ واقع سٹور میں پیش آیا۔ حادثے میں اشون پٹیل کو تین گولیاں ماری گئیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اس سے قبل 15 فروری کو بھی ایک بھارتی اشیش پٹیل کو نیو جرسی کے علاقے میں قتل کر دیا گیا تھا۔ مقتول کے رشتہ دار نے بتایا کہ انہوں نے معاملہ امریکی حکومت کے سامنے پیش کیا ہے اور ان سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں۔مقتول اشون کے کزن نے بتایا کہ واقعے کے وقت وہ دکان میں موجود تھا کہ اسی دوران تین لوگ آئے جنہوں نے کچھ دیر دکان میں گھومنے کے بعد اچانک اسلحہ نکال لیا اور لوٹ مار شروع کر دی۔ان کو روکا گیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ مقتول اشون کو دو گولیاں لگیں جس میں سے ایک ان کی ٹانگ اور دوسری کمر میں لگی۔ انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ مقتول اشون پٹیل کی بیوہ نے امریکی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…