بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

عراق: ایرانی باغی گروپ کے بیس کیمپ پر حملہ، 23 افراد ہلاک

datetime 31  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(نیوزڈیسک)عراق کے دارالحکومت میں انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے قریب واقع ایران کے باغی گروپ کے بیس کیمپ پر متعدد راکٹ حملوں میں 23 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے باغی گروپ پیپلز مجاہدین آرگنائزیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ بغداد کے انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے قریب واقعہ ان کے بیس کیمپ پر تقریبا 80 میزائل فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 23 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ان کا کہنا تھا کہ راکٹ بغداد کے شمال مشرقی علاقے بکریہ سے فائر کئے گئے۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بغداد میں ایران کے باغی گروپ کے بیس کیمپ پرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عراق حکومت کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ زخمیوں کی ہر ممکن طبی سہولیات کو یقینی بنایا جا سکے۔ انھوں نے عراقی حکومت پر زور دیا کہ پیپلز مجاہدین آرگنائزیشن کے بیس کیمپ کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے اور حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔واضح رہے کہ پیپلز مجاہدین آرگنائزیشن جسے مجاہدین خلق آرگنائزیشن بھی کہا جاتا ہے نے 1980 کی عراق ایران جنگ میںصدام حسین کا ساتھ دیا تھا لیکن جب 2003 میں امریکا نے عراق پر حملہ کیا تو اس گروپ نے بغداد کی حمایت چھوڑ دی تھی جب کہ ایران کے دیگر باغی لوگوں نے 2012 میں لبرٹی کیمپ میں رہائش اختیار کرلی تھی۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…