انقرہ (نیوز ڈیسک)ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے امریکا کے اتحادی شامی کرد باغیوں کیخلاف فوجی کارروائی کااعلان کردیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی امریکا کے اتحادی شامی کرد باغیوں کو سرحدی شہر تل ابیض میں خود مختاری کے اعلان اور انکی پیش قدمی روکنے کیلئے فوجی کارروائی سمیت تمام ضروری اقدامات کریگا۔ترک صدر نے الزام عائد کیا کہ مغرب کی جانب سے شامی کرد ملیشیا کی حمایت سے دہشتگردی میں بھی اضافہ ہورہاہے ۔ اردگان نے یہ بھی اشارہ دیا ہے کہ وہ شامی کردوں کو نشانہ بنانے کیلئے امریکا کے مطالبے کو مسترد کردیں گے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں