نئی دہلی (نیوزڈیسک).بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کےسامنے کیرالہ ہاؤس کی انتظامیہ ڈٹ گئی۔نئی دہلی میں کیرالہ ہاؤس کی کینٹن میں ایک بار پھربھینس کا گوشت پکنے لگا ۔بھارت میں گائے کے گوشت پرسیاست کرنے والے بے قابو انتہا پسندوں کو کیرالہ ہاؤس کی انتظامیہ نے لگام ڈال دی۔کیرالہ ہاؤس کی کینٹین سے ایک بار پھر بیف کے کھانوں کی خوشبوئیں آنے لگیں ،انتظامیہ نے مینیومیں بیف ڈشز شامل کر لیں ،انتطامیہ کا کہنا تھا کہ یہ ان کا حق ہے کہ وہ جو بھی پکائیںجو بھی کھائیں ۔نئی دہلی پولیس نے دو روز پہلے شیو سینا کی بیف بریگیڈ کے کہنے پرکیرالہ ہاؤس میں گائے کے گوشت کے شبے میں چھاپہ مارا تھااور مینو سے بیف ڈشز نکال دی تھیں۔ریاست کیرالہ اور دلی کے وزرائے اعلی نے پولیس کارروائی کی سخت مذمت کی تھی،بعد میں گیسٹ ہاؤس کی انتظامیہ کے بھرپور احتجاج کے بعد شکایت درج کرانے والے ہندوانتہا پسند وشنو گپتا کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔