نیویارک(نیوز ڈیسک) سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ سورج کے راستے پر سفر کرتے ہوئے بڑی تعداد میں شہاب ثاقب زمین کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اگروہ یوں ہی بڑھتے رہے توزمین کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتاہے اور دنیا تباہی کاشکار ہوسکتی ہے ۔ سائنسدانوں کے مطابق اس بات کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ دمدار ستاروں کی سرگرمی تیز سے بڑھ گئی ہے جب کہ کچھ دمدار ستاروں کے مدار منتشر ہوگئے ہیں جو زمین پر شہاب ثاقب کی بارش کاباعث بن سکتے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ شمسی نظام کے راستے پر سفر کرتے نظر نہ آنیوالے پر اسرار سیاہ ٹکڑے کہکشاوں کے گرد جمع ہو رہے ہیں ۔سائنسدانوں نے انشکاف کیاکہ زمین سے ٹکرانے والے اب تک کے 6 بڑے شہاب ثاقب کا تعلق ان ہی سے ہے جب کہ ان میں سے ایک شہاب ثاقب جو 6 کروڑ50 سال قبل میکسیو کے ساحل سے ٹکرایا تھا جس سے زمین پر کئی میل چوڑ اور گہرا گڑھا بن گیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں