اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’سوڈان میں ریپ اور انسانی گوشت کھلانے کے واقعات‘ بڑھ گئے،افریقن یونین

datetime 29  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوبا (نیوز ڈیسک)افریقن یونین نے جنوبی سوڈان کی حکومت اور باغیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سنہ 2013 میں کشیدگی کے آعاز کے بعد سے شدید ترین تشدد اختیار کیے ہوئے ہیں۔تحقیات کرنے والے ایک کمیشن کو معلوم ہوا ہے کہ قتل، تشدد، جسمانی اعضا کاٹنے اور ریپ جیسے واقعات پیش آئے ہیں جن میں سے بیشتر کا شکار عام شہری ہوئے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ کئی مقامات پر لوگوں کو زبردستی انسانی گوشت کھلایا گیا۔تاہم بتایا گیا ہے کہ اس لڑائی میں بڑے پیمانے پر نسل کشی نہیں کی گئی۔اگست میں باغیوں اور حکومت کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کے بار بار ٹوٹنے پر کشیدگی برقرار ہے۔دو سال قبل شروع ہونے والی خانے جنگی کے بعد سے اب تک ہزاروں افراد اس کشیدگی کے باعث مارے جا چکے ہیں جبکہ لاکھوں بے گھر ہیں۔نائیجریا کے سابق صدر کی سربراہی میں قائم کیے گئے افریقین یونین کے کمیشن کے مطابق جنوبی سوڈان میں دونوں جانب سے تشدد کیا گیا ہے۔اس کی رپورٹ کے مطابق بے رحمانہ انداز میں قتل، عورتوں کے اغوا اور جنسی زیادتی کے واقعات پیش آئے جن میں زیادہ تر عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا جو لڑائی میں شامل نہیں تھے۔کمیشن کے مطابق جنگی جرائم زیادہ تر جوبا، بور، بنیتو اور ملاکل کے قصبوں میں کیے گئے جو لڑائی کا مرکز رہے ہیں۔دارالحکومت جوبا میں کئی عینی شاہدین نے کمیشن کو بتایا کے جنگی جرائم کے مرتکب افراد نے کچھ لوگوں کو کچھ دیر پہلے قتل ہونے والے لوگوں کا خون پلایا اور انسانی گوشت کھانے پر مجبور کیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق ان افراد نے مرنے والے لوگوں کا خون نکالا اور ایک قبیلے کے لوگوں پینے پر مجبور کیا اور مرے ہوئے جلا ہوا انسانی گوشت کھلایا۔افریقین یونین کے تحقیق کاروں نے اجتماعی قبریں دریافت کی ہیں۔کمشین نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی حمایت یافتہ افریقی عدالت اس تشدد کے ذمہ دار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔باوجود اس کے کہ یہ بظاہر ایک نسلی تشدد ہے کمیشن کا کہنا ہے کہ اسے نسل کشی کے کوئی معقول شواہد نہیں ملے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…