جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

امریکابچوں سے بدفعلی میں ملوث افغان کمانڈروں کی پردہ پوشی کی تحقیقات کرےگا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2015 |

کابل/واشنگٹن (نیوزڈیسک)مریکا کے محکمہ دفاع پینٹاگان کے انسپکٹر جنرل نے افغانستان میں افغان سکیورٹی فورسز کے کمانڈروں کی جانب سے بچوں کے جنسی استحصال اور امریکی فوجیوں کے اغلام بازی کے اس عمل کی جانتے بوجھتے ہوئے پردہ پوشی کرنے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انسپکٹر جنرل نے افغان کمانڈروں کے قبیح فعل کے واقعات کی تحقیقات کا آغازامریکی اخبار میں گذشتہ ماہ ایک رپورٹ کی اشاعت کے بعد کیا ہے۔اس رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کو ان کے افسروں کی جانب سے یہ ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ افغان پولیس اور فوجی کمانڈروں کی جانب سے کم عمر لڑکوں سے جنسی بدفعلی کے واقعات کو نظرانداز کردیا کریں۔حتیٰ کہ اس فعل کا اگر فوجی اڈوں پر بھی ارتکاب کیا جاتا ہے تو اس سے صرفِ نظر کیا جائے۔انسپکٹر جنرل کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک میمو میں یہ سوال پوچھا گیا ہے کہ کیا محکمہ دفاع سے وابستہ اہلکاروں کو اس طرح کے واقعات کو رپورٹ کرنے کی حوصلہ شکنی سے متعلق کوئی ہدایت نامہ یا غیر رسمی انداز میں کوئی حکم جاری کیا گیا تھا؟میمو میں مزید کہا گیا ہے کہ بچوں کے جنسی استحصال کا کوئی واقعہ رونما ہونے پر اس کے ردعمل کے لیے اہلکاروں کو کیا تربیت دی گئی تھی یا اس کی کیا منصوبہ بندی کی گئی تھی۔یہ میمو امریکی فوج کے تمام اعلیٰ عہدے داروں کو بھیجا گیا ہے اور اس میں افغان حکومت کے عہدے داروں کے بچوں سے جنسی بدفعلی کے ارتکاب کے ان تمام مبینہ کیسوں کی تفصیل بتانے کے لیے کہا گیا ہے جو امریکی یا اتحادی فورسز کو رپورٹ کیے گئے تھے۔افغان وزارت داخلہ نے ان رپورٹس کو مسترد کردیا ہے کہ وہ بچہ بازی کے واقعات سے اغماض برت رہی ہے۔وزارت نے اغلام بازی کو ”سنگین اور غیر شائستہ فعل” قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ افغان قانون کے تحت غیر قانونی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…