واشنگٹن (نیوزڈیسک)جنوبی ایشیا اوربرصغیرکوزلزلوں کے بارے میں خطرناک قراردیاجارہاہے لیکن ایک رپورٹ کے مطابق تقریباً نصف امریکی ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں زمین جھکٹوں سے لرز سکتی ہے اور 9.3تک کی شدت کا زلزلہ ممکن ہے، اس ہندسہ کو پہلے امریکی پیسفک شمالی مغربی زلزلہ زون میں ناممکن سمجھا جاتا تھا، سی این این کی 17?اگست 2015ء کی رپورٹ کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے ماہرین کا کہنا ہے کہ کوئی زلزلہ کے خطرے کا تجربہ کرنے کے لیے کیلیفورنیا میں نہیں رہ سکتا، ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرقی امریکا کی ریاستیں سابقہ سوچ کے برعکس زلزلے سے متاثر ہونے کا زیادہ امکان رکھتی ہے، امریکی ٹی وی چینل کے مطابق 143ملین سے زیادہ امریکن زلزلے کے باعث زمین کی تھرتھراہٹ سے متاثر ہو سکتے ہیں، ماہرین کی زمین کی لرزاہٹ پر نظر ہے جو زلزلے کی لہروں کے گزرنے سے پیدا ہوتی ہے، زلزلے کے دوران زمین کے ہچکچولے پراپرٹی کے زیادہ نقصان کا سبب بنتے ہیں۔ماہرین کے مطابق امریکہ بھی زلزلے سے محفوظ علاقوں میں شمارنہیں ہوتاہے ۔