بیجنگ(نیوزڈیسک)چین میں ایک ایسے کروڑ پتی بزنس مین کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس نے سولہ برس قبل ایک بینک لوٹ کر ڈاکے کی رقم سے اپنا کاروبار شروع کیا تھا۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ ایک کروڑ پتی بزنس مین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ وہ دسمبر 1999ءمیں ایک بینک میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھا۔چین کے سرکاری میڈیا نے اس ملزم کا نام شی بتایا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق شی ایک ایسے پانچ رکنی گینگ کا سربراہ تھا، جس نے سولہ برس قبل ہونان صوبے میں واقع ایک بینک سے 2.08 ملین یوآن لوٹ لیے تھے۔ آج کل یہ رقم 33 لاکھ امریکی ڈالر کے برابر بنتی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بینک ڈکیتی کے بعد شی نے اپنے حصے کی لوٹی ہوئی رقم بزنس میں لگائی اور ترقی کرتا ہوا کروڑ پتی بن گیا۔ بتایا گیا ہے کہ وہ اس وقت متعدد کمپنیوں کا مالک بن چکا ہے،ڈکیتی کی اس واردات کے دوران ڈاکوو ¿ں نے فائرنگ بھی کی تھی، جس کی وجہ سے ایک گارڈ اور بینک کا ایک ملازم شدید زخمی ہو گئے تھے۔ یوں یہ ڈاکا ملکی سطح پر ایک سنسنی خیز خبر بن گیا تھا۔یہ واضح نہیں کہ پولیس نے اتنے برسوں بعد کس طرح اس ملزم کا کھوج لگایا۔ صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی دس ماہ کی تفتیش میں ’سائنسی ڈیٹا اور انسانی عقل‘ کا استعمال کیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں