سعودی عرب (نیوز ڈیسک ) ایک عرب اخبار کے مطابق سعودی شہر میں بڑے پیمانے پر مٹی کا طوفان تھا کہ اسی دوران شہر پرآسمانی بجلی آگری ، جس کو ایک یوٹیوب فلم میں بھی دیکھایاگیا ہے ۔ بجلی گرنے کیساتھ ہی خوفناک گرج بھی سنی گئی اور تمام جگہیں روشن بھی ہوئی ۔ آسمانی بجلی انتہائی خوفناک اور مسلسل تھا ، دیکھنے والوں کیلئے یہ ایک عجیب منظر تھا ۔لیکن شہر میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس سے پہلے بھی کئی دفعہ آسمانی بجلیاں گر تی رہی ہےں۔