جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

زلزلے کا خطرہ :اٹلی کے سکول میں ہائی ہیلز پر پابندی لگا دی گئی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم(نیوز ڈیسک)مرکزی اٹلی کے ایک سکول نے مبینہ طور پر ہائی ہیلز یعنی اونچی ایڑی کی جوتیاں اورسینڈلز پہننے پر پابندی لگادی ہے۔اس نے اس کی وجہ یہ دی ہے کہ زلزلے کے دوران سکول کو تیزی کے ساتھ خالی کرانے میں ہائی ہیلز رکاوٹ ڈالیں گی۔نئے ضابطے کے مطابق چار سینٹی میٹر سے زیادہ اونچی ہیلز اساتذہ اور طلبہ دونوں کے لیے ممنوع قرار دی گئی ہے۔اینسا نیوز ایجنسی کی خبروں کے مطابق یہ اعلان زلزلے والے صوبے لا کیلا میں اویزانو کے ایک ثانوی سکول میں جاری کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سکول کی انتظامیہ نے مختلف قسم کے جوتے اور جوتیوں پر غور کیا اور اس سے ہونے والی تکالیف اور زخموں کا جائزہ لیتے ہوئے نوکیلے ہیلز اور سپرنگ والے جوتے پر بھی پابندی عائد کی ہے۔سکول کی ہیڈ ٹیچر اینا امانزی نے اطالوی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ ’ان ضابطوں کا تعلق کٹر مسیحی خیالات سے نہیں ہے۔ یہ ہماری سنجیدہ ضرورت ہے کہ ہم بچوں کو تعلیم اور تحفظ کے بارے میں پڑھائیں بطور خاص زلزلے کے خطرات سے دوچار علاقوں کے لیے۔‘ایک استاد نے کہا: ’میں کبھی بھی ہیلز پہن کر سکول نہیں آئی لیکن میرے لیے یہ طریقے واقعی زیادہ ہیں۔‘ایک طالبہ نے کہا کہ ’سکول کی انتظامیہ کو دوسری اہم چیزوں کی جانب توجہ دینی چاہیے جیسے سکول کو گرم رکھنے کے نظام کی جانب۔‘خیال رہے کہ اس علاقے میں سنہ 2009 میں تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس میں 309 افراد ہلاک جبکہ 10,000سے زیادہ عمارتوں کو نقصان پہنچے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…