ما سکو(نیوزڈیسک)بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے۔۔۔۔! روس اب ہر معاملے میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونے لگا، ایک وقت تھا جب دونوں ممالک کے دوسرے کے سخت دشمن گردانے جاتے تھے مگر اب کبھی اسلحے کی ڈیل کبھی پائپ لائن کے معاہدے اور کسی بھی سانحہ کی صورت میں بھی دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں، اسی تناظر میں روس کی وزارت برائے ہنگامی امور نے پاکستان کو زلزلے کے شد ید اثرات سے نمٹنے کیلئے مدد کی پیشکش کی ہے۔ گز شتہ روز روس کے وزیر برائے ہنگامی امور ولادی میر پوچکوو کی جا نب سے جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس زلز لے کے اثرات سے نمٹنے کیلئے پا کستان کی ہر ممکن مدد کر نے کو تیار ہے ۔ انہوں نے پاکستان کے متعلقہ اداروں کے سربراہوں کے نام پیغامات میں مدد کی پیش کش کی ہے۔