جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

سرینگر ، زلزلے سے تاریخی قلعہ بھیم گڑھ بھی شدید متاثر،ایک دیوار گر گئی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر سرینگر میں زلزلے سے تاریخی قلعہ بھیم گڑھ بھی شدید متاثر ہوا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق تاریخی بھیم گڑھ قلعہ بھی زلزلے کی شدت برداشت نہ کرسکا، قلعے کی مضبوط دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں جبکہ بیرونی فصیل کو شدید نقصان پہنچا، زلزلے سے بھیم گڑھ قلعے کی ایک دیوار بھی گر گئی ہے، یہ دیوار قلعے کے دو بڑے میناروں کو جوڑ رہی تھی۔رپورٹ کے مطابق کشمیر کے شمال مغرب میں واقعے یہ قلعہ 500 سال قبل میں مہاراجہ رشی پال رانا کے بیٹوں نے خالص مٹی اور گارے سے تعمیر کیا تھا،یہ قلعہ پہاڑ پر 150 میٹر (500 فٹ) کی بلندی پر بنایا گیا تھا، کشمیر کے مہاراجہ اس قلعہ کو کسی ہنگامی صورتحال میں استعمال کیا کرتے تھے،اس قلعے میں ایک مندر، تالاب، مختلف سائز کے کمرے بنائے گئے تھے جبکہ مہاراجہ کا خزانہ اور اسلحہ خانہ بھی اسی قلعہ میں ہوتا تھا،انگریز دور حکومت میں اس قلعہ میں قائم اسلحہ خانہ تباہ کر دیا گیا تھا جبکہ خزانے کو یہاں سے جموں منتقل کر دیا گیا تھا،18ویں صدی میں اس کی تزئین و آرائش کی گئی جبکہ برطانوی دور حکومت میں قلعے کی مضبوطی کے لیے پتھروں کا سہارا لیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…