برسلز(نیوزڈیسک)یورپ اور بلقان کے رہنما مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کے لیے ایک متفقہ لائحہ عمل پر متفق ہو گئے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق برسلز میں دس یورپی اور بلقان کے تین رہنماو ¿ں کے مابین ہونے والے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یورپ کی طرف مہاجرین کی بڑے پیمانے پر آمد کو روکنے کے لیے ایک لاکھ ’ریسپشن سینٹرز‘ بنائے جائیں گے۔ یورپی کمیشن کے صدر ڑاں کلود ینکر کے مطابق اس بحران کے حل کے لیے یورپ کی طرف بڑھنے والے مہاجرین کے سیلاب کو آہستہ کرنا پڑے گا۔ بتایا گیا ہے کہ پچاس ہزار ایسے سینٹرز یونان میں قائم کیے جائیں گے جب کہ باقی نصف بلقان کی ریاستوں میں بنائے جائیں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں