زلزلہ ۔۔۔۔ تیس سال بعد ۔۔۔۔!

26  اکتوبر‬‮  2015

اسلا م آباد(نیوزڈیسک) پاکستان ، بھارت اورافغانستان سمیت جنوبی ایشیا میں تیس سال بعدپیرکو اتنی شدت کازلزلہ آیا ہے ،نیپا ل میں 25 اپریل کو شدید ترین زلزلہ آیاتھا جس کی شدت 7.8 تھی اور اس میں8900افراد ہلاک اور5لاکھ گھر تباہ ہوئے تھے، نیپال میں ہی مئی میں7.3شدت کازلزلہ آیا جس سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے،11اگست 2012ءکو ایران کے شہر تبریز میں 6.4 شدت کازلزلہ آیا جس میں306 افراد ہلاک اور3ہزار سے زائد زخمی ہوئے،8اکتوبر2005ءکوپاکستان میں آنیوالے7.6شدت کے زلزلے میں75ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جن میں خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر سب سے زیادہ متاثر ہوئے اس زلزلے سے تقریباً35لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔قبل ازیں 26دسمبر2003ءکو ایران کے شہر بام میں 6.7شدت کازلزلہ آیا جس سے 31884 لقمہ اجل بن گئے جبکہ18ہزارزخمی ہوئے۔26جنوری2001ءکو بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں7.7شدت کازلزلہ آیا جس نے پچیس ہزار افراد کو نگل لیا اس حادثے میں ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار افراد زخمی ہوئے۔30ستمبر1993ءکو بھارتی ریاست مہاراشٹرمیں6.3شدت کے زلزلے سے 7601افراد،20اکتوبر1991ءکو اترپردیش میں6.6 شدت کے زلزلے میں768افراد اورقبل ازیں 20اگست1988ءکو مشرقی نیپال میں 6.8شدت کے زلزلے میں721افراد ہلاک اور277زخمی ہوگئے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…