کینبرا(نیوز ڈیسک)کینیڈا میں ہنگامی حالات کے ادارے کے مطابق برٹش کولمبیا کے ساحل پر وھیل مچھلی کا نظارہ کرانے والی ایک کشتی کے ڈوبنے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔کوسٹ گارڈز اور ریسکیو حکام کے مطابق یہ کشتی وینکوور جزیرے پر ٹوفکنو کے نزدیک غرقاب ہوئی۔خبر رساں ادارے اے ایف پی اور ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس کشتی پر 27 افراد سوار تھے۔ کشتی پر سوار سیاحوں کا تعلق کن ممالک سے ہے اس کا علم ابھی نہیں ہے۔مقامی میڈیا نے صحت کے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ حادثے میں اب تک چار افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے تاہم کشتی کے غرقاب ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں۔برٹش کولمبیا کورونر کی ترجمان بارب میک لنٹوک نے خبررساں ادارے اے پی کو ’متعدد ہلاکتوں‘ کے بارے میں بتایا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ابھی امدادی کام جاری ہے اس لیے قطیعت کے ساتھ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کتنی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔کینیڈا کی نیوز سروس سی بی سی کے مطابق نو افراد کو پانی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ سی بی سی کے مطابق کشتی سمندر میں ساحل سے قدرے فاصلے پر ڈوبی ہے۔کینیڈا کی میڈیا کے مطابق یہ کشتی جیمی کی وھیلینگ سٹیشن اینڈ ایڈونچر سینٹر کے تحت چلائی جا رہی تھی اور اس کا فشنگ سیزن رواں ماہ کے آخر میں ختم ہونا تھا جبکہ ان کی سمندری سیر کی خدمات گذشتہ 30 سال سے جاری ہیں۔اطلاعات کے مطابق جب کشتی ڈوبی اس وقت سمندر پرسکون تھا اور سورج چمک رہا تھا۔ وھیل مچھلی کا نظارہ دیکھنے کے لیے ٹوفینو سیاحوں کی مقبول منزل ہے اور کشتی کا یہ سفر عام طور پر تین گھنٹوں پر محیط ہوتا ہے۔
وھیل کا نظارہ کرانے والی کشتی غرق ہو گئی، چار افراد ہلاک،کئی لاپتہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں
-
لائیو پروگرام کے دوران مداخلت، احسن اقبال نے وضاحت پیش کردی
-
چینی کی نئی سرکاری قیمت مقررکردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کو تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا
-
چینی ساختہ خالص دوا پاکستان میں فروخت کی منظوری مل گئی
-
مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنما نےپیپلزپارٹی میں شمو لیت کا اعلان کر دیا
-
لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ کیوں تباہ ہوا؟ آخری پیغام سمیت اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
سی سی ڈی نے 3بیٹے، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا، خاتون عدالت پہنچ گئی
-
بند کرو اسے، بند کرو، وسیم بادامی کے شو کے دوران کسی نے زبردستی احسن اقبال کی ویڈیو کال بند کروا دی
-
سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی تنخواہ اور اوورٹائم سے متعلق بڑی پیش رفت
-
خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں معدنیات کے نکالنے کر پابندی عائد
-
مسجد حرام کی بلند منزل سے کودنے والے شخص کوبچانے والا اہلکارزخمی
-
انڈونیشیا میں فحش اداکارہ کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا گیا؛ 10 سالہ سفری پابندی
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر قاتلانہ حملہ، ناک اور جبڑا فریکچر، ہسپتال منتقل















































