بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

برطانیہ میں موسم سرما کا آغاز،گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے

datetime 26  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن)برطانیہ میں 25 اکتوبرکو مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے گھڑیوں کی سوئیوں کو ایک بار پھر سے ایک بجے کے وقت پر واپس لوٹا دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اکتوبر کے مہینے کے آخری اتوار کو یورپ کے بیشتر ملکوں سمیت برطانیہ میں موسم سرما کے معیاری وقت کا آغاز ہو رہا ہے اس روز لوگ اپنی گھڑیاں ملک بھر کی گھڑیوں کے ساتھ ایک گھنٹہ پیچھے کرتے ہیں۔ڈے لائٹ سیونگ ٹائم (ڈی ایس ٹی) دراصل معیاری وقت میں تبدیلی ہے، جس کا مطلب ہے کہ طلوع شمس اور غروب آفتاب گھڑیوں کے مطابق ایک گھنٹہ پہلے ہوں گے۔برطانیہ میں اتوار کا دن چوبیس گھنٹے کا ہونے کے باوجود، اس کی طوالت ایک اضافی گھنٹے کے ساتھ 25 گھنٹوں پر محیط تھی اور سب کو رات میں سونے کے لیے ایک اضافی گھنٹہ ملا۔دنیا کے 70 سے زائد ممالک میں ڈے لائٹ سیونگ ٹائم کے تحت موسم گرما میں گھڑیوں کو ایک گھنٹہ طویل کرنے کا تجربہ کیا جاتا ہے بنیادی طور پر یہ نظام موسم گرما میں روشنی کو زیادہ استعمال کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔موسم بہار کے آغاز کے ساتھ 27 مارچ 2016ءسے برطانیہ میں گھڑیوں کو ایک گھنٹے آگے کر دیا جائے گا جس سے دن 23 گھنٹوں کا ہوتا ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…