بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

اگر آج عراق میں صدام اور لیبیا میں قذافی ہوتے تو بہتر تھا: ڈونلڈ ٹرمپ

datetime 26  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ میں صدارتی دوڑ میں شامل امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر آج عراق میں صدام حسین اور لیبیا میں معمر قذافی کی حکومت ہوتی تو دنیا ایک بہتر جگہ ہوتی۔ری یپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ارب پتی تاجر ڈونالڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں امریکی مہمات کو ’شدید ناکامی‘ قرار دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ مشرق وسطی کے بحران میں امریکی صدر براک اوباما اور سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی ناک کے نیچے مزید اضافہ ہوا ہے۔خیال رہے کہ ہلیری کلنٹن ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہیں۔انھوں نے کہا: ’لوگوں کے سر تن سے جدا کیے جا رہے ہیں، وہ ڈوب رہے ہیں۔ ابھی وہاں کا حال صدام حسین اور قذافی کو دور حکومت سے بہت بدتر ہے۔‘انھوں نے کہا: ’میرے کہنے کا مطلب ہے لیبیا شدید تباہی سے دو چار ہے۔عراق بھی ناکامی ہے۔ شام بھی ناکامی ہے۔ تمام مشرق وسطی ناکامی ہے۔ یہ سب ہلیری کلنٹن اور اوباما کے رہتے ہوئے ہوا ہے۔‘انھوں نے عراق کو ’ہارورڈ آف ٹیرارزم‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عراق ہرقسم کے دہشت گردوں کی تربیت گاہ بن کر رہ گیا ہے۔انھوں نے مزید کہا: ’اگر آپ پیچھے مڑ کر دیکھیں تو آپ یہ پائیں گے کہ پہلے بہتر تھا۔ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ صدام حسین اچھا آدمی تھا، وہ ایک خوفناک شخص تھا۔‘عالمی نیوز چینل سی این این سے بات کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی خارجہ پالیسی میں امریکی فوج کو مضبوط بنانا شامل ہے۔انھوں نے صدر براک اوباما پر ملک کو تقسیم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ امریکیوں کو متحد کریں گے۔خیال رہے کہ سنہ 2003 میں امریکہ نے عراق پر حملہ کیا تھا اور اس وقت کے حکمراں صدام حسین کو عہدے سے ہٹا دیا تھا اور بعد میں سنہ 2006 میں صدام حسین کے پکڑے جانے کے بعد انھیں پھانسی دے دی گئی تھی۔لیبیا میں تقریبا چار دہائیوں تک حکومت کرنے والے معمر قذافی کو باغی جنگجوؤں نے قتل کر دیا تھا۔خیال رہے کہ لیبیا میں متحارب جنگجوؤں اور باغیوں کو امریکہ اور مغربی ممالک کی حمایت حاصل تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…