جینوا (نیوزڈیسک ) نیٹوکی افواج میں شامل 36 ہزاروں فوجیوں پر مشتمل بحری، بری اور فضائی دستے اگلے چند ہفتوں میں پرتگال، اٹلی اور سپین میں ہونی والی گذشتہ ایک دہائی کی سب سے بڑی جنگی مشقوں میں حصہ لیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے نیٹو کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل الیگزینڈر ورش باو¿ کے حوالے سے کہا ہے کہ نیٹو ایک دفاعی اور فوجی اتحاد ہے اور کسی بھی ممکنہ فوجی خطرے سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو ایک دفاعی ادارہ ہے اور ہم یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں اور ہم بھرپور دفاعی صلاحیت رکھتے ہیں۔ہمارا مقصد روس کو باور کرنا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ الجھنے کی کوشش نہ کرے۔انہیںپوری امید ہے کہ روس کو مناسب پیغام مل جائے گا۔ان فوجی مشقوں کو یورپ کے جنوبی ملکوں میں منعقد کرانے کا ایک اور مقصد یہ ہے کہ نیٹو روس کو یہ پیغام بھی دینا چاہتا ہے کہ نیٹو اپنی مشرقی سرحدوں اور یوکرین میں پیدا ہونے والی صورت حال کے ساتھ ساتھ ترکی کی سرحدوں پر روس فوجی کارروائی کے بارے میں پوری سنجیدگی سے نظر رکھے ہوئے ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں