بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

امریکا نے فلسطینی اتھارٹی کی امداد میں کٹوتی کا فیصلہ کر لیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوز ڈیسک) امریکا نے فلسطینی اتھارٹی کو دی جانے والی امداد میں کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک امریکی سفارتکار کے مطابق امریکا فلسطینی عوام کی اسرائیل کے ساتھ عدم تعاون کے باعث فلسطینی اتھارٹی کی مالی امداد میں کٹوتی کررہا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے حوالے سے نیوز ویب سائٹ ”المانیٹر“ نے بتایا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ غرب اردن اور غزہ کے لئے امریکی امداد کو سال 2016ئ کے لئے 370 ملین ڈالر سے کم کر کے 290 ملین ڈالر کررہی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ عمان کے دورے پر آنے والے ایک عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ فلسطینی امداد میں کٹوتی کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا “فلسطینی اتھارٹی کی امداد کی کمی کا فیصلہ اس سال کے اوائل میں کیا گیا تھا۔” عہدیدار کا مزید کہنا تھا “اس فیصلے کو اختیار کرنے میں بہت سی چیزوں کا عمل دخل ہے جن میں فلسطینیوں کی جانب سے عدم تعاون اور ہمارے عالمی امداد کے بجٹ میں کٹوتی شامل ہے۔” امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس کٹوتی کا براہ راست تعلق اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری حالیہ تشدد کی لہر سے نہیں ہے۔ مگر ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے پچھلے کچھ ہفتوں سے جاری تشدد پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…