بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

عراق جنگ دولت اسلامیہ کے وجود کا باعث، ٹونی بلیئر

datetime 25  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر نے 2003 ءمیں امریکی افواج کیساتھ مل کر عراق پرحملے کے دوران کی گئی غلطیوں پر معافی مانگتے ہوئے عراق جنگ کو عالمی شدت پسند تنظیم داعش کے وجود کا باعث قرار دیدیاامریکی ٹی وی چینل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بات میں کسی حد تک سچائی کاعنصر موجود ہے کہ دولت اسلامیہ کے اٹھان کی وجہ عراق جنگ ہی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے جواب دیا کہ ظاہر ہے کہ آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ 2003 ءمیں صدام حسین کوہٹانے والوں پر 2015 ءکے واقعات کی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہاکہ صدام حسین کو اقتدار سے ہٹانے پر معافی مانگنا بڑا مشکل ہے تاہم اگر یہ اقدام نہیں اٹھایا جاتا توعراق دوسرا شام بن جاتا۔ٹونی بلیئر نے کہا کہ اگر عراق کے بارے میں میری حکمت عملیاں ناکام رہیں تاہم بعد میں بنائے جانیوالی حکمت عملیوں کا بھی یہی سلسلہ رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ عراق جنگ شروع ہونے سے قبل ان کی جاسوسی کانظام اور جنگ میں حکمت عملی ٹھیک نہیں تھی جس پر معافی مانگتا ہوں۔واضح رہے کہ ٹونی بلیئر برطانوی پارلیمان اور جنگی کمیشن کے سامنے یہ باتیں دہرا چکے ہیں ۔ یاد رہے کہ سابق برطانوی وزیراعظم کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب سرجان چلکوٹ اس جنگ کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ کی تکمیل کا اوقات نامہ پیش کرنیوالے ہیں سرجان چلکوٹ نے 2009 میں عراق جنگ میں برطانیہ کی شمولیت پر تحقیقاتی رپورٹ شروع کی تھی لیکن وہ ابھی تک پیش نہیں کی جاسکی ۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…