بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

امریکہ میں بڑی تباہی نے سر اٹھالیا،ہنگامی صورتحال کا اعلان

datetime 24  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میکسیکو سٹی(نیوزڈیسک) میکسیکو میں ماہر موسمیات کے مطابق بحر الکاہل سے اٹھنے والا ایک شدید سمندری طوفان میکسیکو کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے جب کہ حکومت نے 3 ریاستوں میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پٹریشیا نامی سمندری طوفان کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ اب تک ریکارڈ کیا گیا شدید ترین سمندری طوفان ہے اور اس سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ہے۔ حکام کی جانب سے پہلے ہی پیٹریشیا نامی سمندری طوفان سے بچاو¿ کے لیے رہائشی علاقے خالی کرانا شروع کر دیے تھے جب کہ طوفان کو کیٹیگری پانچ قرار دیا گیا ہے اور اس کی رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹے سے بھی زیادہ ہے۔سمندری طوفان کی زد میں آنے والی تین ریاستوں پیورٹو ولارٹا، کولیما اور گیوریرو میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں جب کہ پولیس کی جانب سے لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ساحلی علاقے میں جانے سے گریز کریں جب کہ لاو¿ڈ اسپیکروں کے ذریعے ہوٹلوں میں مقیم افراد کو بھی علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ادھر پیورٹو ولارٹا سمیت دو اور شہروں کے ہوائی اڈے بھی سمندری طوفان کے پیش نظر بند کر دیے گئے ہیں۔میکسیکو کے نیشنل ڈیزاسٹر فنڈ کے مطابق پٹریشیا طوفان سے چار لاکھ لوگ متاثر ہو سکتے ہیں جب کہ ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزشن کے مطابق یہ طوفان اتنا تیز ہے کہ ایک ہوائی جہاز کو فضا میں اڑا سکتا ہے اور اس کا موازنہ سال 2013 میں فلپائن کے ہائین سمندری طوفان سے کیا جا سکتا ہے جس میں 6 ہزار 300 لوگ مارے گئے تھے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…