بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی نیوکلیئر فورسز 2015 ،امریکی رپورٹ نے تہلکہ مچادیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (نیوزڈیسک)نیوکلئیر ہتھیاروں کے امریکی ماہرین نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان 2025ءتک دنیا کی پانچویں بڑی ایٹمی طاقت بن جائیگا۔امریکی تھنک ٹینک کی طرف سے پاکستانی نیوکلیئر فورسز 2015 کے نام سے جاری رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے پاس اس وقت 110 سے 113 تک ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔پاکستان ایٹمی ہتھیاروں میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایٹمی مواد لے جانے کی صلاحیت کے حامل چھ اقسام کے بیلسٹک میزائل پہلے ہی موجود ہیں۔شارٹ رینج شاہین1A اور درمیانی درجے تک مار کرنے والا شاہین تھری میزائل تیاری کے مراحل میں ہے ۔ رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ پاکستان دو نئے کروز میزائل بھی تیار کر رہا ہے۔جن میں حتف سات گراﺅنڈ لانچڈ بابر ، حتف 8 ائیر لانچ راد شامل ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ابتدائی طور پر کچھ ایسے ایٹمی ہتھیار بھی تیار کر رہا ہے جن کو آبدوز پر نصب کیا جا سکے گا۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ 2025 ءتک پاکستان وارہیڈز کی تعداد 113 سے بڑھ کر 250 تک ہو جائے گی جو پاکستان کو دنیا کی پانچویں بڑی ایٹمی قوت بنا دے گا۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…