دہلی(نیوزڈیسک)بھارت نے پاکستان کیلئے نیا”جال“پھیلادیا، بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نئی دہلی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے مشیر کا تقرر پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، تاہم بھارت اوفا معاہدے کے مطابق مذاکرات کے لیے تیار ہے، وکاس سوراپ کا کہنا تھا کہ بھارت ہمیشہ سے نتیجہ خیز اور جامع بات چیت کا خواہش مند رہا ہے۔ انھوں نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کے عین مطابق پاکستان پر دہشتگردی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک نے انتہاءپسند تنظیموں کو سرکاری سرپرستی میں اپنے مفادات کے حصول کیلئے استعمال کیا۔پاک بھارت مذاکرات اگست میں اس وقت معطل ہو گئے تھے جب بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چھبیس اکتوبر کو گیتا ایدھی فاو¿نڈیشن کے پانچ ارکان کے ساتھ بھارت آئے گی۔ انھیں ریاستی مہمان کا درجہ دیا جائے گا، اگر ڈی این اے ٹیسٹ مثبت آیا تو گیتا کو اسکے اہلخانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں