ماسکو (نیوزڈیسک) روس نے شام میں ایک ہسپتال پر فضائی حملے سے متعلق خبرکی تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے ۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کو بھی ان رپورٹوں کے تناظر میں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ تنظیم قابل اعتبار نہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں سامنے آنے والی تمام رپورٹس غلط ہیں۔واضح رہے کہ تین روز قبل سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہاتھا کہ مغربی شامی صوبے ادلیب کے ایک ہسپتال پر روسی فضائی حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوئے جن میں ہسپتال کے عملے کے ارکان بھی شامل تھے۔دریں اثناءروسی صدر ولادی میر پیوٹن نے الزام لگایا ہے کہ مغربی ممالک شام میں دوہرا کھیل کھیلنے میں مصروف ہیں۔ سیاسی ماہرین کے گروپ سے اپنے خطاب میں ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ مغرب کا رویہ مختلف دہشت گرد گروہوں کے ساتھ مختلف ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ہمیشہ سے ایک مشکل عمل ہے کہ ایک دوہرا کھیل کھیلا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف دہشت گردوں کے خلاف جنگ کا اعلان کیا جائے اور دوسری جانب کچھ کو جگہ مہیا کی جائے تاکہ مشرق وسطیٰ میں اپنے ذاتی مفادات کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے شام میں روسی عسکری مداخلت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ روسی کارروائیوں کا مقصد شام میں سیاسی طور پر مسئلے کو حل کرنے کے حالات پیدا کرنا ہے تاہم انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ روس اعتدال پسند یا شدت پسند دہشت گردوں میں فرق نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ روسی اور امریکی فوجوں کے درمیان رابطے بحال ہو چکے ہیں اور دہشت گرد گروہوں سے متعلق معلومات کے تبادلے کا سلسلہ جلد شروع ہو جائےگا۔
روسی صدر نے شام میں ”مغربی ممالک کے کھیل“ سے پردہ اٹھادیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کام یابی کے دو فارمولے
-
غیر صوبائی شادی، ناجائز تعلقات اور حمل پر بھاری جرمانوں کا اعلان
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
مسجد الحرام؛ بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش، ویڈیو وائرل
-
اٹلی، پاکستانیوں کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا
-
عمران خان اور میری چکی میں ایک دیوار کا فاصلہ تھا،عمران خان کا جیل میں کیا شیڈول ہے؟انجینئر محمد علی...
-
راولپنڈی،11 سالہ لڑکی سے زیادتی، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار
-
ہنی مون ٹرپ پر جھگڑا ، نوبیاہتا جوڑے نے واپس آتے ہی خودکشی کر لی
-
سلمان خان کتنی دولت کے مالک؟ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی
-
چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
بھارت کی جانب سے کھیلنے، بھارتی جھنڈا لہرانے پر پاکستانی کبڈی کھلاڑی پر پابندی عائد
-
نئے سال کی آمد کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
-
معروف اینکر اور صحافی اقرار الحسن نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا















































