بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

آسٹریا نے تارکین وطن کواجازت دیدی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویانا(نیوزڈیسک) آسٹریا پولیس نے سلووینیا کی سرحد پر مہاجرین کی مسلسل آمد کے باعث بڑھتے دباو¿ اور ان کے متشدد ہو جانے کے خطرے کے پیش نظر عارضی طور پر رکاوٹیں ہٹا دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہنگری کی حکومت نے سربیا کے بعد کروشیا کے ساتھ لگنے والی ملکی سرحد کو بند کر دیا تھا۔ جس کے بعد اب مہاجرین سلووینیا کے راستے، آسٹریا تک پہنچنے کی کوششوں میں ہیں، جس کے باعث آسٹریا کی سرحد پر مہاجرین کے دباو¿ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مہاجرین ہزاروں کی تعداد میں اس سرحد تک پہنچ چکے میں جب کہ مزید ہزاروں افراد اس سرحد کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ سرد موسم اور سفر کی تھکاوٹ کے مارے پناہ گزین جلد از جلد اپنی منزلوں پر پہنچا چاہ رہے ہیں۔ اسی لیے ان کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہو رہا ہے۔کچھ ایسی ہی صورت حال آسٹریا اور سلووینیا کی سرحد پر واقع سپیلفلڈ نامی سرحدی گزرگاہ پر پیش آئی جہاں گزشتہ روز پناہ گزین، آسٹریائی پولیس کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو ہٹا کر آسٹریا میں داخل ہو گئے تھے۔ اس گزرگاہ پر آسٹریا نے مہاجرین کو وصول کرنے کا مرکز یا ’کولیکشن سینٹر‘ قائم کر رکھا ہے۔ پناہ گزینوں کی بے صبری اور غصے کو دیکھتے ہوئے آسٹریائی پولیس نے سرحد کھول دی، جس کے بعد سینکڑوں مہاجرین آسٹریا میں داخل ہو گئے۔آسٹریائی پولیس کے مطابق انہوں نے یہ قدم مہاجرین کے دباو¿ کو کم کرنے کے لیے اٹھایا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز کے واقعے میں ملوث چند لوگ پولیس کی ہدایات پر عمل کرتے دوبارہ منظم ہو گئے، لیکن مہاجرین کی اکثریت احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے آگے چلی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…