بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

نائیجیریا: مسجد میں خود کش حملہ، کم از کم 10 ہلاک

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائیجیریا (نیوز ڈیسک)شمال مشرقی نائیجیریا میں ایک مسجد میں خود کش حملے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔یہ حملہ جمعہ کو علی الصبح میدوگری شہر کی ایک مسجد میں اس وقت ہوا جب لوگ یہاں نماز فجر کے لیے جمع تھے۔اس حملے کا الزام شدت پسند تنظیم بوکو حرام پر لگایا گیا ہے جس نے عیسائیوں اور ان مسلمانوں کو بلا تفریق ہلاک کیا ہے جو اسلام کی بنیاد پرست تشریح کو نہیں مانتے۔ بوکو حرام کا آغاز میدوگری شہر سے ہوا تھا۔نائیجیریا کے اس شدت پسند گروپ نے داعش سے وفاداری کا اعلان کر رکھا ہے اور یہ مغربی افریقہ میں ایک خلافت قائم کرنا چاہتا ہے جو نائیجیریا، چاڈ، کیمرون اورنائیجر کے علاقوں پر مشتمل ہو گی جن کی سرحدیں آپس میں ملتی ہیں۔حالیہ مہینوں میں ان چاروں ممالک میں کئی خود کش حملے ہو چکے ہیں جن میں سینکڑوں افراد کی جانیں جا چکی ہیں۔ چھ سال سے جاری بغاوت میں کم از کم 20 ہزار افراد ہلاک اور لگ بھگ 23 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔نائیجیریا اور اس کے ہمسایہ ممالک کی افواج پر مشتمل ایک کثیرالقومی فوج کی طرف سے جوابی کارروائی بغیر وجہ بتائے کئی ماہ سے تعطل کا شکار ہے۔نائیجیریا کے پولیس چیف نے اس ہفتے انتباہ کیا تھا کہ بوکو حرام آئی پیڈ، لیپ ٹاپ اور موبائل فون میں بم نصب کر کے انہیں مختلف جگہ چھوڑ رہی ہے تاکہ لوگ انہیں اٹھا کر بموں کا شکار ہو جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…