پیرس(نیوز ڈیسک) یورپی ملک فرانس کے جنوب مغربی شہر میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔امریکی خبر رساں ادارے (اے پی) نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ جنوب مغربی شہر بورڈو میں مقامی وقت کے مطابق سوا 9 بجے پیش آیا۔ایک اہلکار نے بتایا کہ واقعے کے بعد بس میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں۔ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر بس میں لگی آگ بجھائی اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔یورپ ون ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق بس میں زیادہ تر بڑی عمر کے افراد سوار تھے تاہم مسافروں کی تعداد اور ان کی شناخت کے حوالے سے ابھی کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔واضح رہے کہ یہ فرانس میں 1982 کے بعد پیش آنے والا سب سے بڑا روڈ حادثہ ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں