پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

شیو سینا کے بعد پولیس بھی دہشت گر دی پر اتر آ ئی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارت میں پولیس نے کبوتر چوری کے الزام میں نچلی ذات کے ہندو نوجوان کو دوران حراست بدترین تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔ دوسری طرف 41 سے زائد ادیبوں اور شاعروں نے مودی سرکارکو اپنے ایوارڈز واپس کر دیئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے ہریانہ میں اونچی ذات کے ہندووں کے ہاتھوں دو دلت بچوں کو زندہ جلانے کا معاملہ پھر سابق بھارتی آرمی چیف اور یونین منسٹر برائے خارجہ امور وی کے سنگھ کامقتول دلت بچوں کو کتوں سے تشبیہ دینا،اس بیان پر اپوزیشن کا شور ابھی تھما نہیں تھا کہ اب کی بار ہریانہ ہی میں دلت نوجوان پولیس گردی کی بھینٹ چڑھ گیا۔پندرہ سال کے گوند کی تشدد شدہ لاش گھر کیقریب لٹکی ہوئی پائی گئی،اس کیگھر والوں نے الزام لگایا ہے کہ گذشتہ روزاونچی ذات سے تعلق رکھنے والوں نے گوندپر کبوتر چوری کا الزام لگاکراسے پولیس کے حوالے کر دیا،پولیس نے اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔جب اس کی ماں بیٹے کو چھڑانے تھانے پہنچی تو اس کی رہائی کے لئے چوکی انچارج نے دس ہزارروپے کا مطالبہ کیا ،ماں جب رقم لے کر پہنچی تو اہلکاروں نے مزید پانچ ہزار روپے مانگے اوربتایا کہ تمھارا بیٹا حراست سے فرار ہو گیا ہے۔گوند کی ہلاکت پر اس کے اہل خانہ اور محلے والے سراپا احتجاج ہیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…