پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیلی فوج نے اپنے ہی شہری کو فلسطینی سمجھ کر مارڈالا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج فلسطین دشمنی میں اتنی اندھی ہوگئی کہ انہیں اب یہودی بھی فلسطینی نظرآنے لگے ہیں اسی لیے تازہ واقعہ میں اسرائیلی فوجی نے یہودی کو فلسطینی سمجھ کر ہلاک کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک اسرائیلی شہری نے وسطی مقبوضہ بیت المقد س میں بس پر سوار ہونے والے 2 اسرائیلی فوجیوں کو حملہ آور سمجھ کر روک لیا جب کہ فوجی بھی اس شخص کو حملہ آور سمجھے اور اس سے خود کی شناخت کرانے کا کہا لیکن شہری نے اپنی شناخت سے انکار کردیا جس پر اسرائیلی فوجیوں کی اپنے ہی شہری سے لڑائی شروع ہوگئی اور اس دوران شہری نے ایک فوجی کی بندوق پر ہاتھ ڈالا تو دوسرے فوجی نے اسے گولی مار دی۔واضح رہے کہ یہ حالیہ چند دنوں میں اسرائیلی فوجی کی جانب سے کسی شخص کو غلطی سے حملہ آور سمجھ کر ہلاک کیے جانے کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 18 اکتوبر کو بھی ایک بس اڈے پر حملے کے دوران وہاں تعینات محافظ نے اریٹیریا کے ایک شہری کو حملہ آور کا ساتھی سمجھ کر گولی ماردی تھی جس کے بعد وہاں موجود عام شہریوں نے اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا تھا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…