پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

چین میں کمیونسٹ پارٹی کے ارکان پرگولف کلبوں کی رکنیت لینے پر پابندی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین کی کمیونسٹ پارٹی نے اپنے قوانین میں مزید اضافہ کرتے ہوئے اپنے آٹھ کروڑ 80 لاکھ ارکان پرگولف کلبوں میں رکنیت حاصل کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔خبر رساں ادارے شن ہوا کے مطابق پرتعیش کھانے پینے اور طاقت کے غلط استعمال پر بھی باضابطہ طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ماضی میں پارٹی نے اپنے اہلکاروں کو خبردار کیا تھا کہ وہ عوامی فنڈز سے پرتعیش کھانوں سے گریز کریں اور مون کیکس نہ خریدیں۔سنہ 2012 سے چین نے سخت انسداد عنوانی مہم کا آغاز کیا ہے۔گولف کے نئے اصول کے مطابق ارکان ’جمز، کلبز، گولف کلبز یا کسی نجی کلبز کے لیے رکنیت کارڈ نہ تو حاصل سکتے ہیں، نہ رکھ سکتے ہیں اور نہ ہی استعمال کر سکتے ہیں۔‘اگر ان قوانین کو توڑنے والا کوئی رکن پکڑا جاتا ہے تو یا تو اسے تنبیہ دی جائے گی یا پھر پارٹی سے بے دخل کر دیا جائے گا۔نئے قواعد و ضوابط یہ نہیں بیان کرتے کہ گولف کلبز میں رکنیت حاصل کرنے پر پابندی عائد کیوں کی گئی ہے لیکن چینی عوام اکثر ان کلبز کو ایسے مقامات سمجھتے ہیں جہاں پر حکمران بدعنوانی کے سودے کرتے ہیں۔پارٹی کے ان سخت قوانین کی وجہ ماضی میں چین کے ریستوران اور پرتعیش اشیائے خورد و نوش کے کاروبار متاثر ہوئے ہیں۔صدر شی جن پنگ نے تین سال پہلے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے انسداد بدعنوانی کی ایک بڑی مہم چلائی ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…