نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارت میں نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک کے مختلف شہروں اور سڑکوں کے نام بدلنے کے بعد ملک کا دارالحکومت بدلنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں ملک کے نئے دارالحکومت ”اماراوتی “ کا سنگ بنیاد رکھا دیا ہے جس کے بعد نئی دہلی کو بطور دارالحکومت ختم کردیاجائیگا۔ذرائع کے مطابق بھارت کے نئے دارالحکومت کا ماسٹر پلان سنگا پور نے بنایا ہے اور سنگا پور کے منصوبہ ساز اور سرمایہ کار نئے دارالحکومت کی ترقی کیلئے بھی کردار ادا کریں گے ۔نیا بھارتی دارالحکومت ”امارواتی “ سات ہزار دو سو پینتیس مربع کلومیٹر رقبے پر محیط ہوگا جو سنگا پور کے رقبے سے دس گنا بڑا ہے ۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ ”امارواتی “ حقیقی معنوں میں عوامی دارالحکومت بنے گا۔