دمشق(نیوزڈیسک)شام میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے صدر بشار الاسد کے پہلے غیر ملکی دورے پر روس جانے کے حوالے سے ترک وزیر اعظم احمد داو ¿د اوگل ±و نے کہا ہے کہ اگر اسد شامی عوام کی بہتری چاہتے ہیں تو انہیں روس ہی میں رہ جانا چاہیے،جرمن خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ترک وزیر اعظم نے کہا کہ کہ وہ چاہتے ہیں کہ شامی صدر روس میں اپنا قیام بڑھا دیں تاکہ اس طرح شامی عوام کو کچھ ’ریلیف ملے اور شام میں سیاسی تبدیلی کا عمل شروع ہو سکے، ترک سربراہ حکومت نے کہاکہ بہتر ہو گا کہ وہ (اسد) ماسکو میں طویل عرصہ قیام کریں۔ اس طرح شامی باشندوں کو بھی کچھ سکون ملے گا۔ حقیقت میں بشار الاسد کو اس لیے بھی روس ہی میں رہنا چاہیے کہ شام میں سیاسی تبدیلی کے عمل کا آغاز ہو سکے۔صحافیوں کے ساتھ اپنی بات چیت میں داو د اوگل ±و نے ایک بار پھر کہا کہ شامی تنازعے میں ترکی کی پوزیشن یہ ہے کہ شام کے مستقبل میں بشار الاسد کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شامی بحران کا حل تلاش کرتے ہوئے بنیادی توجہ ’اسد کی موجودگی میں تبدیلی‘ کی بجائے ’اسد کی رخصتی کے فارمولے‘ پر دی جانا چاہیے۔